کوٹری کے علاقہ دریا بند میں مکان سے  نوجوان کی سر میں گولی لگی لاش برآمد

33

کوٹری (نمائندہ جسارت) نوجوان کی پر اسرار ہلاکت، موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، تفتیش کرنے کے بعد پتا چلے گا واقعہ قتل ہے یا خودکشی، پولیس۔ کوٹری کے علاقہ دریا بند میں ایک مکان سے نوجوان فرحان علی بھٹی کی سر میں گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کیا جہاںنعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تفتیش کے بعد ہی پتا چلے گا واقعہ قتل ہے یا خودکشی ۔