ہدایت اللہ رند نے قائم مقام امیر جماعت  اسلامی جیکب آباد شہر کا حلف اٹھالیا

63

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر محمد صالح سومرو کی زیر صدارت نظم شہر کا اجلاس، ہدایت اللہ رند نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کا حلف اٹھالیا۔ دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر میں امیر جماعت اسلامی محمد صالح سومرو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نائبین شہر محمد حنیف کھوسہ، غلام حیدر پیر زادہ، قیم شہر ہدایت اللہ رند کے علاوہ امیر ضلع دیدار علی لاشاری، قیم ضلع صادق ملغانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ رائے کے بعد امیر شہر کی ڈیڑھ ماہ شہر سے باہر جانے پر ہدایت رند کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی جیکب آباد کی ذمے داری سونپی گئی جس نے تمام شرکا کے سامنے اپنی ذمے دارے کا حلف اٹھایا۔