کوئٹہ ، واقعات اور حادثے میں4 افراد جاں بحق، 3زخمی

51

 

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات اور حادثے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دو گروہوں میں مسلح تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت خادم حسین اور باران خان کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ خالق شہید منتقل کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 14 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ گلستان روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔