عمران خان توہین صحابہؓ کے مرتکب ہوئے ہیں، ناموس خاتم الانبیا

145

ٹنڈو آدم (پ ر) عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں، وہ توہین صحابہؓ کے مرتکب ہوئے ہیں، مسلمان اسکوبرداشت نہیں کرسکتے، ایک عام آدمی کی جانب سے اور حکمران کی جانب سے توہین میں فرق ہے، جمعہ کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج منائیں گے۔ تنظیم تحفظ نامو س خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی محمد طاہر مکی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے جب بھی زبان کھولی اسلام کیخلاف کھولی اور قادیانیت کی حمایت میں بولا لیکن اب مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ صحابہؓ نے ہم تک دین پہنچایا ان کا واسطہ نکال دیں تو دین باقی نہیں رہتا۔ صحابہؓ کی عظمت قرآن میں ہے اور انہیں عمران خان نے لٹیرا کہا ہے، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے۔ جمعہ کے اجتماعات میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کروائی جائے گی۔