ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی کارروائی،  چار ملزمان گرفتار، چرس اور گٹکا برآمد

39

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم سٹی پولیس کی کارروائی، چار ملزمان گرفتار، چرس اور گٹکا برآمد۔ ٹنڈو آدم سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کر تین ملزمان حاکم مری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو کلو چرس، سجاد وسان سے پانچ سو گرام چرس، کاشف راجپوت سے چارسو گرام چرس اور مہر علی سے بڑی مقدار میں زہریلا گٹکا برآمد کرلیا ہے۔