لاڑکانہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار قتل، ملزمان فرار

36

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے واقع مغیری برادری میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا، ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے۔ لاڑکانہ تعلقہ تھانہ کی حدود موٹر سائیکل سوار مسلح افراد پروفیسر کالونی کے قریب فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذوالفقار علی اور داد محمد مغیری کے طور پر ہوئی ہے۔ واقع کی اطلاع پر متعلقہ تھانہ کی پولیس نے لاشوں کو چانڈکا اسپتال پہنچایا، جہاں ایس ایس پی لاڑکانہ بھی پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول پولیس اہلکاروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی