جیکب آباد، اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی، 5 کلینک سربمہر

35

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی، پانچ اتائیوں کی کلینکس اور ایک لیب سربمہر، متعدد گرفتار، آئندہ کلینک نہیں کھولیں گے کے حلف نامے کے بعد اتائیوں کو آزاد کیا گیا، ڈاکٹر ارشاد سرکی۔ جیکب آباد میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف پتافی اور محکمہ صحت کے ڈاکٹر ارشاد سرکی کی قیادت میں کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز فیملی لائن، جعفر آباد میں اتائی ڈاکٹر منور لعل، سریچند، آفتاب کھوسو، اکبر بنگلانی اور عاشق جتوئی کی کلینکس سیل کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ قائد اعظم روڈ پر پیتھالوجسٹ نہ ہونے پر سندھ لیبارٹری کو بھی سیل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے اتائیوں کیخلاف آپریشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد سرکی نے رابطے پر بتایا کہ ضلع جیکب آباد میں 295 اتائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔