حکومتی وزرا اور ترجمان چابی والے کھلونے ہیں، عظمیٰ بخاری

81

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہے لیکن خوف کٹھ پتلی حکومت کے سر پر منڈلا رہا ہے۔مریم نواز کے خطاب کے بعد حکومتی ترجمانوں نے گالم گلوچ اور بغض پر مبنی بیانات دیے۔فواد چودھری اورشیخ رشید کے بعد فردوس عاشق کو مغلظات کی ڈیوٹی ملی ہے۔ فردوس آپا کو سیالکوٹ کے عوام نے ذلت ناک طریقے سے مسترد کیا۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فردوس آپا اگر ہماری لیڈر شپ کے نام تبدیل کریں گی تو ان کے اپنے بہت سے نام موجود ہیں۔ حکومتی وزرا اور ترجمان چابی والے کھلونے ہیں۔ غیر جمہوری اور حنوط شدہ لاشیں مریم نواز پر کیچڑ اچھال رہی ہیں۔ جس جماعت کا سربراہ ریموٹ کنٹرول پر چلے اس جماعت کا ویژن صرف چاپلوسی کرنا ہے۔