ہر پاکستانی ڈیڑ ھ لا کھ کا مقر وض ہے ، صدرانجینئر دارو خان اچکز ئی

45

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدرانجینئر دارو خان اچکز ئی نے پاکستان کے بڑھتے ہو ئے پبلک قراجات پرشدید تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پبلک قر ضہ جات 74.19 فیصد کی GDPکی شر ح تک پہنچ گیا ہے جو 2008میں57.5 فیصد اور 2013میںجی ڈی پی کا 63.8 شرح تک تھا ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے محصولات کے وسائل میں اضافہ نہ ہونا ملکی وغیر ملکی قر ضہ جات میں اضافہ اور borrowing پر انحصار نے مو جودہ حکومت کے لیے بہت مشکلا ت پیدا کر دی ہیں کہ وہ Pakistan Fiscal Responsibility and Debt Limitation Act (FRDL), 2005. ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے پچھلے سال کے قرضوں کی آڈٹ کے لیے اعلیٰ سطح کمیشن کے قیام پر وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہر پاکستانی ڈیڑ ھ لا کھ کا مقر وض ہے ،انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہو ئے قر ضہ جات پاکستان کی قو می سلامتی اور خو دمختاری کے لیے بہت بڑ اخطر ہ ہیں جس سے کا روباری سر گر میاں ، سر مایہ کاری، اقتصادی تر قی ، غربت کے خاتمے اور روزگار کی فرا ہمی میں رکا وٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔