گیس پریشر میںکمی کے باعث عارضی لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہے، ترجمان کے الیکٹرک

44

کراچی میں گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکٹرک بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کچھ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر جزوی لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ان مندرجہ بالا وجوہات کی بنا پر ملیر، شاہ فیصل ، نارتھ ناظم آباد اور ملیر کے کچھ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کے الیکٹرک کی ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ مزید برآں، شہر کے کسی بھی حصے سے بجلی کی طویل بندش سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ،’’مقامی فالٹس کی بروقت درستگی کے لیے عملہ 24 گھنٹے موجود ہے جبکہ صارفین بجلی سے متعلق شکایات کے لیے 118 کال سینٹر یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔‘‘