پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,777 کی سطح پر بند ہو

34

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,777 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 18 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16,533 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 11.176 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.869 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.905 ارب روپے,سونے کے سودوں کی مالیت 1.019 ارب روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 573.004 ملین روپے,کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 372.617 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 88.368 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 45.230 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 18.149 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 6.162 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.368 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.645 ملین روپے اور گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 3.978 ملین روپے تھی۔