سوناکی قیمت میں 15دن کے دوران 3500روپے کا اضافہ

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 15دن کے دوران 3500روپے کا اضافہ کر دیا گیا 30مئی کو فی تولہ سونے کی قیمت69800روپے سے گھٹ کر69700روپے تک پہنچ گئی تھی قیمتوں میں 5دن سے اضافہ جاری ہے،جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت600روپے اضافے سے73200روپے ہو گئی لیکن 13جون کو بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا 100 روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1277ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں87روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اورفی تولہ سونے کی قیمت 69800 روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59842روپے سے گھٹ کر 59755روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 745.88روپے پرمستحکم رہی۔3جون کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سونا71ہزار روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1306ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے کا اضافہ ریکاڈ کیا گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت71 ہزار 300روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا600وپے مہنگا ہو کر60ہزار528روپے کا ہو گیا ۔قبل ازیں 29اور 30مئی کو بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا100روپے سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1277 ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 87 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اورفی تولہ سونے کی قیمت 69800روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59842روپے سے گھٹ کر59755روپے ہوگئی۔