سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کے روز معطل رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،صوبے میں بدھ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہی تھی۔