انڈیکس400کے اضافے سے35ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رجحاب غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس کے اضافے سے35ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کے بعد 35400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں 58ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔جمعرا ت کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ ،کیمیکلز ،فارما اور فرٹیلائزر سکیٹرزکے حصص کی خریداری کے سبب انڈیکس 35000، 35100، 35200، 35300 اور 35400 پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کر گیا جس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 465.14 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 34937.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 35403.07 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 205.17 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16712.83 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25597.30 پوائنٹس سے بڑھ کر 25836.16 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58 ارب 60 کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70 کھرب 63 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 63ہزار829روپے سے بڑھ کر 71کھر ب 22ارب 48کروڑ52لاکھ 87ہزار 64روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 5ارب روپے مالیت کے 15کروڑ 43لاکھ 24ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ9لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مجموعی طور پر 339کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،88میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔