جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 83 فیصد کمی

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 83 فیصد کمی ہوئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کیلئے کمپنی کا خالص منافع کم ہو کر 96 ملین روپے رہ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی نے 580.7 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 487.7 ملین روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے منافع میں کمی کے بنیادی اسباب میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں 15 فیصد کی کمی اور مالیاتی اخراجات میں 113 فیصد کا اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں کمپنی کی سیلز 8774.7 ملین روپے کے مقابلہ میں 7493.1 ملین روپے یعنی 15فیصد تک کم ہو گئی۔