سندھ کا بجٹ آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے

30

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت آج سہ پہر تین بجے وزیراعلیٰ سید
مراد علی شاہ جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے مالی سال 20-2019کابجٹ پیش کرینگے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں کابینہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری دے گی۔ صوبائی بجٹ پر سندھ اسمبلی میں عمومی بحث 17سے 21جون تک ہوگی۔24جون کوآئندہ مالی سال کے ضمنی بجٹ اورمطالبات زر کی منظوری لی جائے گی جبکہ26جون کوسندھ اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔
سندھ بجٹ