میں آپ سے ملنے آ ئو ں گا،احتساب عدالت میں شہباز شریف کا فواد حسن فواد کو دلاسا

53

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی صدر میاں شہباز
شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو دلاسا دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ میں آپ سے ملنے آ ئو ں گا۔ شہباز شریف نے یہ یقین دہانی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاسنگ اسکیم مقدمات کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد حسن فواد سے ہونے والی بات چیت میں کرائی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس موقع پر موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور قوم کی خدمت کی جس کا صلہ مجھے بے بنیاد مقدمات کی صورت میں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹا اور فراڈ کیس بنایا گیا۔
شہباز شریف کا دلاسا