جعلی اکائونٹس کیس‘ایک الزام پر ضمانت کیلیے 2عدالتوں سے رابطے پر برہم

27

اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکائونٹ کیس میں ملزم عبدالرشید چنا کا ایک ہی الزام پر 2 ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔ دوران سماعت بتایا گیا کہ ایک درخواست سندھ ہائیکورٹ میں زیرالتوا دوسری اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے وکیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے کیا تو سیدھے جیل میں جائیں گے، عدالت نے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سندھ ہائیکورٹ کی درخواست کا ذکر نہ ہونے پر ملزم کو روسٹرم پر بلا کر سندھ ہائیکورٹ کے زیر التوا کیس کی تفصیل طلب کی، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بار بار پوچھ رہے ہیں کتنی انکوائریز ہیں، سندھ ہائیکورٹ کی رٹ کے زیر التوا ہونے کا نوٹ کہاں ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ایک انکوائری میں 2 عبوری ضمانت کی درخواستیں کیسے ہو سکتی ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں ایسی درخواست زیر التوا ہے۔
جعلی اکائونٹس کیس