انٹرنیشنل سکھ کمیونٹی پاکستان میں 500 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کر یگی

38

اسلام آباد(آن لائن) انٹرنیشنل سکھ کمیونٹی پاکستان میں 500 ملین پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی پیٹر ورڈی فاؤنڈیشن کے چیئرمینپیٹر ورڈی نے کہا ہے کہ مذہبی سیاحت کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں سکھوں کی عبادت کے مقامات کے لیے سکھ تاجروں کی طرف سے پاکستان کو 500 ملین پاؤنڈ دئیے جائیں گے۔انٹرنیشنل سکھ کمیونٹی برطانیہ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے بھی ملاقات کی۔زلفی بخاری نے سکھ کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان میں مذہبی سیاحت کی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا.پیٹر ورڈی فاؤنڈیشن کے چیئرمین پیٹر ورڈی نے کہا کہ انہوں نے دیگر کاروباری افراد کے ساتھ اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے 500 ملین پاؤنڈ اکٹھے کیے گئے۔ملاقات میں پاک بھارت سرحد پر بنائے جانے والے پاک کرتارپور راہداری منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا سنگ بنیاد نومبر 2018ء میں رکھا گیا تھا۔سکھ کمیونٹی کے نمائندوں نے پاکستان حکومت کو کارتر پور صاحب کوریڈور کے قیام کے اقدام پر مبارکباد دی۔
سکھ کمیونٹی