حیدرآباد:وین ٹرالر سے ٹکرا گئی،دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

36

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے بھٹ شاہ اور ہالا کے درمیانحیدرآباد سے نواب شاہ جانے والی وین ٹرالر سے ٹکراگئی ۔ دلہن سمیت8 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد اور تعلقہ اسپتال ہالاپہنچایا گیا ۔8 شدید زخمیوں کو حیدرآباد پہنچایا گیا جن میں سے عبدالحفیظ،سمیرا خانزادہ، شبانہ اور عبداللطیف جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سمیرا خانزادہ سکرنڈ کی رہائشی تھی اور اس کی شادی ہونے والی تھی اور وہ اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد خریداری کے لیے آئی تھی ۔
دلہن جاں بحق