حیدرآباد:قیامت خیز گرمی،بجلی بند،زندگی مفلوج ،شہری مشتعل

66

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے شہر بھر میں بجلی کی طویل بندش، شہری زندگی مفلوج ہوگئی، متعدد علاقوں میں حیسکو کے خلاف احتجاج ،لطیف آباد میں صبح 8 بجے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے جو کہ بحال نہ ین ہوئی جبکہ سخی پیر ، لیاقت کالونی میں جمعرات کی صبح سے غائب ہونے والی بجلی شام تک بحال نہیں ہوئی تھی اسی طرح بلڑی شاہ کریم،جھوک فیڈر سے جمعرات کی صبح چار بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ہے جسے معصوم شہری انتہائی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گاڑی کھاتہ سب ڈویژن، رضوی سب ڈویژن لطیف آباد میں مسلسل بجلی کا تعطل ہے نورانی بستی کے علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی 2روز سے معطل ہے جبکہ ایک مقام پر کئی روز سے ٹرانسفارمر نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین 41درجہ حرارت کی شدید گرمی اور حبس میں ماتم کدہ ہیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کے غیر اعلانیہ تعطل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی شہریوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سندھ کو دوسرا بڑا شہر ہے لیکن اسے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے یہاں سے منتخب ہونے والے نہ تو کوئی کام کرتے ہیں نہ ہی صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو شرم آتی ہیں انہوںنے کہاکہ حیسکو مکمل طور پر تباہ ادارہ ہے جس میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کیے جائیں اب جبکہ آندھی اور طوفان کی پیشگوئی ہے ایسے حالات میں عوام کا کیا ہوگا۔
گرمی /بجلی بند