آشیانہ ریفرنس، حمزہ شہباز شریف کو26 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

45

لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں آئندہسماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ رمضان شوگر مل ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب)کو26 جون کو حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے۔ میں نے قوم کی خدمت کی ہے۔ آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو آج کیوں پیش نہیں کیا گیا جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آئے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے۔ میں نے قوم کی خدمت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے، نیب قوم اور عدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے، تمام کیس جھوٹ پر مبنی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کو کیس میں حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں 26 جون کو حمزہ شہباز شریف کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
آشیانہ اسکینڈل