انٹرنیشنل سافٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد رواںسال ہوگا

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اولمپک ایسوسی ایشن(POA) کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں سافٹ بال کی تاریخ میں پہلی باردوانٹرنیشنل ایونٹس منعقد ہونے جارہے ہیں سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک اور اولمپک سولیڈیٹری ٹیکنیکل کورس کاانعقادپاکستان میں اس کھیل کی ترقی و فروغ اور ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کوسامنے لانے میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا ان ایونٹس کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اپنا بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی اس کے ساتھ ساتھ انٹراسکولز چیمپئین شپ اور انٹرسٹی سافٹ بال لیگ نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں بہت معاون ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 جون کو دنیا بھرمیںمنائے جانے والے و رلڈ سافٹ بال ڈے کے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سیّدوسیم ہاشمی، سیکریٹری احمدعلی راجپوت، فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، ایس ایس اے کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، محمدناصر، مرادحسین، فراز اعجاز و دیگربھی موجود تھے صدر پی او اے جنرل عارف حسن نے کہا کہ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو لو بینگ چو(DATO LOW BENG CHOO ) کارواں سال دورہ پاکستان نہایت اہمیت کاحامل ہے جس سے یقینی طورپر پاکستان میں سافٹ بال کی غیرملکی ٹیموں کی آمد کی راہیں ہموار ہوں گی موجودہ دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کی سوفیصدجسمانی فٹنس سے مشروط ہے سافٹ بال کے مقامی کوچز اور کھلاڑیوں کوتجربہ کار انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے جہاںان کا فٹنس لیول بہتر ہوگا وہیں ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی اور مجھے امید ہے کہ سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک اور اولمپک سولیڈیٹری کورس میںتربیت حاصل کرنے والے کوچز مستقبل پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے ایک بہتر اور مضبوط ٹیم کوتشکیل دینے میں بہت معاون ثابت ہوں گے سافٹ بال کے عالمی دن کے موقع پر فیڈریشن کیجانب سے ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد خوش آئندقرار دیاہے۔