واجہ عبدالغنی فٹبال ٹورنامنٹ کا اگلامرحلہ آج سے شروع ہوگا

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا سلسلہ آج سے دوبارہ لیاری کے ککری گرائونڈ میں شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح 17 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن رمضان المبارک کے احترام میں ٹورنامنٹ کو، روک دیا گیا جس کا تسلسل کا آغازآج سے باقاعدگی کے ساتھ دوبارہ کیا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو ڈسٹرکٹ سائوتھ کی تاج مسلم اور ڈسٹرکٹ ملیرکی ہنٹر اسپورٹس کے مابین ٹھیک 5 بجے کھیلا جائے گا۔