ٹیسٹ امپائرریاض الدین کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف سابق ٹیسٹ ایمپائر ریاض الدین کے انتقال پر اسپورٹس کے حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسہ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس موقع پر تعزیتی پیغام میں اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے، کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر سید سراج السلام بخاری، زون ون کے سابق سیکریٹری منیر علی قادری ،سابق قومی کپتان معین خان، اسد اشرف ملک، سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان، امیر اکرم خان، سعد چوہدری، تابش جاوید اور کرکٹراحمد اقبال، ؛پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین سید عاصم علی قادری نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورگہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریاض الدین مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ الکرم اسپورٹس زون ایک اور ابو ریحان کرکٹ کلب زون ایک کے عہدیداران انور میانداد ،طارق صدیقی ،عارف وحید ،کامران رضوی ،شہروز علوی ،شیخ محمد شکیل ،فراز احمد خان ،کمال شیخ ،اقبال بٹ ،عارف صدیقی ،شاہ رخ خان ،وسیم احمد صدیقی ،بابت خان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔