آسٹریلیا میچ جیتا نہیں بلکہ پاکستان میچ ہارا ہے ،مائیکل ہسی

72

لندن (جسارت نیوز)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں آسٹریلیا نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اپنی غلط حکمت عملی سے میچ ہارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بہت مضبوط ہے اگر ایک بھی کھلاڑی سنچری بنا لیتا تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی جس کے باعث آسٹریلیا کو 20سے 40رنز مزید حاصل ہوئے، یہی اضافی رنز پاکستان کی شکست کا بھی سبب بنے۔انہوں نے وہاب اور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیٹ آرڈر کے بلے بازوں کی جانب سے آخری گیند تک مزاحمت قابل تعریف ہے۔ہسی نے کہا کہ میچ میں ایک لمحہ ایسا آ گیا تھا کہ جتنی گیندیں رہتی تھیں اتنے ہی رنز درکار تھے تاہم پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔یاد رہے عالمی کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست ہوئی تھی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 308 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 267 رنز بنا کر ہو گئی تھی۔