الخیر ٹرسٹ فٹبال ٹورنامنٹ،گولڈن ایف سی نے ٹرافی حاصل کرلی

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی الخیر ٹرسٹ 7 سائیڈ فلڈلا ئٹ فٹبال ٹو رنامنٹ کی ٹرافی گولڈن ایف سی نے اپنے نام کر لی۔ نارتھ برادرز فٹبال کلب کے زیر اہتمام اورہل ٹاپ فٹبال گرا ئونڈپر جا ری دوسرا آل کرا چی الخیر ٹرسٹ7سائیڈ فلڈ لا ئٹ فٹبال ٹو رنامنٹ 2019 کے فا ئنل میںگولڈ ن ایف سی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر تے ہو ئے رہبراسپورٹس کو 1 کے مقا بلے میں2 گو ل سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ تفصیلات کے مطا بق نارتھ برادرز فٹبال کلب کے زیر اہتمام ہل ٹاپ فٹبال گرائونڈ پرجا ری دوسرا آل کرا چی الخیر ٹرسٹ 7سائیڈفلڈ لا ئٹ فٹبال ٹو رنامنٹ 2019 میں 64ٹیمو ں نے شر کت کی اور ٹو رنامنٹ کے میچز 23دن تک جا ری رہے۔فا ئنل میچ کے پہلے ہا ف میں رہبراسپورٹس نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہو ئے کھیل کے پندرویں منٹ میںپہلا گول کر دیااور ہاف ٹائم تک برتری حاصل کیے رہا ۔میچ کے دو سرے ہا ف کے بعد گولڈ ن ایف سی نے اچھے کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہو ئے اور تیزی سے کھیلتے ہو ئے 2گول کر کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کر لی ۔میچ میں الخیر ٹر سٹ کے ڈپٹی چیئر مین محمد طاہر انصاری اور ایم این اے اُسامہ قادری مہمان خصوصی تھے جن سے ٹیم کا تعارف کروایا گیا، ان کے ہمراہ ٹورنا منٹ سرپراست اعلیٰ یو سی 19کے چیئر مین شعیب محمد صدیقی ، یو سی 17کے چیئر مین رائو اقبال ،نا رتھ برادرز کے صدر حمید اللہ خان،یو سی 19کے سماجی رہنما اکبر شاہ ،فضل صبحان،ٹورنا منٹ آرگنائزر طاہر شاہ،ٹورنامنٹ سیکر یٹر ی ولی خان مند وخیل ،خالد ولی، عزیز خان ، فہد خان اور دیگر بھی مو جود تھے۔