بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کوایک، ایک پوائنٹ حاصل

26

نوٹنگھم (جسارت نیوز) 12ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، یہ ٹورنامنٹ میں بارش کے باعث منسوخ ہونے والا چوتھا میچ تھا، اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچز بارش کے باعث منسوخ ہو چکے ہیں۔ ایک، ایک پوائنٹ ملنے کے بعد کیوی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ بھارتی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ گزشتہ روز ورلڈ کپ کا 18واں میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ رکی تو ایمئرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اور دونوں ٹیموں کے کھاتے میں ایک، ایک پوائنٹ شامل کر لیا گیا۔
پی ایچ ایف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی آج کے ایچ اے کے دونوں گروپوں کا موقف سنے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے معاملات کو حل کرنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی فریقین سے آج ملاقات کرے گی اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حقیقی نمائندگان کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکر، انکے ہمراہ اجمل خان لودھی، دانش کلیم اور امجد ستی بطور کمیٹی ممبران ہونگے۔ کمیٹی دونوں گروپس کے نمائندگان سے تحقیقات کر کے رپورٹ فیڈریشن کو پیش کرے گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا
ساؤتھمپٹن (جسارت نیوز) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔