اے این پی کا تھنک ٹینک اجلاس کل طلب

38

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے پارٹی کا تھنک ٹینک کااجلاس کل دن 11بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،وفاقی بجٹ اور قبائلی اضلاع انتخابات سے متعلق اہم امور زیر غور آئیں گے۔ سہ پہر 3بجے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں بھی پریس بریفنگ دیں گے۔