ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال پرغور کے لیے جی ڈی اے کااجلاس16جون کو طلب

27

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس 16جون کوطلب کرلیا ۔سردار رحیم کے مطابق اجلاس عرفان اللہ مروت کی کراچی میں قیام گاہ پر 4 بجے ہوگا، اجلاس پر میڈیا کو 5:30 بجے بریفنگ دی جائیگی۔