دردانہ صدیقی پنجاب روانہ، ڈاکٹر وسیم اخترکے اہل خانہ سے تعزیت کریںگی

40

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی آج جنوبی پنجاب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔ وہ بہاولپور میں ڈاکٹر وسیم اختر مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گی۔جبکہ حلقہ خواتین جنوبی پنجاب کی شوریٰ اور صوبائی نظم سے خطاب کریںگی۔ ان کے ہمراہ حمیرا طارق، ثمینہ سعید اور تسنیم معظم بھی ہوںگی۔