سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

29

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کی طرف سے دائردرخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزارکاکہناتھاکہ عدالتی احکامات کے باوجود سیکرٹری داخلہ نے میرا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا ،جس پروزارت داخلہ کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایاگیاکہ عدالتی احکامات پر گلا لئی اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا اورپاسپورٹ بھی واپس کر دیا گیا تھالیکن مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے پر گلالئی اسماعیل کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالا ہے، وزارت داخلہ کے جواب پرعدالت نے وفاق کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔