جماعت اسلامی کا تیغانی اوربجارانی قبائل میں تصفیے کے اعلان کا خیرمقدم

47

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے16جون کو بجارانی اورتیغانی قبائل کے درمیان ہونے والے تصفیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انا اور معمولی معمولی باتوںپر مختلف قبائل کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم میں اب تک سیکڑوں جانیں ضائع اور کئی خاندان تباہ ہوچکے ہیں،حکومت، پولیس اور قبائلی سردار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو نہ صرف بجارانی،تیغانی بلکہ پورے سندھ میں ہونے والے قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی بجارانی وتیغانی قبائل کے درمیان صلح کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، سندھ باب الاسلام ،اولیا اللہ اور شاہ للطیفؒ کی امن،پیار ومحبت کی سرزمین ہے، قبائلی تصادم سمیت جاہلانہ رسومات باب الاسلام سندھ اور شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی پرامن ،پیار ومحبت اور مہمان نوازی کے کلچر کو مسخ کررہی ہیں،حکومت سندھ میں قیام امن،جرائم کے خاتمے اور تمام قبائل کو آپس میں شیر وشکر کرنے کے لیے مؤثراقدامات کرکے سندھ میں امن امان بحال کرے۔