اردو کو سرکاری زبان نہ بنا سکے ،فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں اعتراف

29

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کے مسائل کے اجلاس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آئین کی منظوری پر15سال میں اردو زبان کو انگریری کی جگہ سرکاری زبان بنانا تھا مگر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا، کمیٹی میں قراردیا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں تاریخ، قومیت،تہذیب وتمدن، ثقافت اور زبانوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔