سمندری طوفان کے پیش نظر انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے، عباس بلوچ

28

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کمشنر حیدرآباد ڈویژن عباس بلوچ نے کہاہے کہ سمندری طوفان وایو کے سندھ میں داخل ہونے کی پیشنگوئی حیدرآباد ڈویژنل انتظامیہ صورتحال کے پیش نظر مکمل طور پر الرٹ ہے، بدین ، ٹھٹھہ، ارو سجاول میں ایمرجنسی نافذ ہے ڈویژن کے ساحلی اضلاع میں کیمپس قائم کردیے ہیں آندھی اور طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے مکمل انتظامات ہیں طوفان ٹلنے تک ماہی گیروں کے سمندر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے پاکستان نیوی سمندری حدود میں موجودہ ماہی گیروں کو تلاش کررہی ہے فوفانی بارشوں کے پیش نظر ساحالی علاقوں کے دیہات خالی کروالئے ہیں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ہمارے ساتھ ان بورڈ ہے پی ڈی ایم اے ضرورت پڑنے پر راشن اور ٹینٹ فراہم کریگی ۔