حیدر آباد، موٹر وے پولیس کا اوورلوڈ  گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

75

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی این فائیو ساوتھ زون محمد سلیم اور ایس پی موٹروے پولیس حیدرآباد اجمل بلوچ کی خاص احکامات پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس جامشورو امان اللہ کاکا اور ڈی ایس پی کراچی احمد حسین کی سربراہی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جو کہ یکم جون سے جاری ہے جس میں تمام اوور لوڈ ٹرکوں و ٹرالروں کو واپس کیا جارہا ہے یکم جون سے اب تک 2900 اوور لوڈ ٹرکوں و ٹرالروں کو وزن کے کانٹوں پر وزن چیک کر کے واپس کیا گیا اور موٹر وے اور ہائی ویز پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔