19 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کیخلاف  ملازم کی بھوک ہڑتال جاری

37

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ سے جبری طور پر برطرف کیے گئے جونیئر کلرک اکبر عنایت مسیح نے اپنی ڈیوٹی پر بحالی اور 19 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ اکبر عنایت نے بتایا کہ مجھے سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں برطرف کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ اب مجھے بحال کرنے کے لئے رشوت طلب کی جارہی ہے انہوںنے صوبائی وزیر بلدیاتی سعید غنی ‘ ڈی جی ایچ ڈی اے سمیت دیگر سے مطالبہ کیا کہ مجھے فوری طور پر بحال کیاجائے