جیکب آباد بائی پاس پر رینجرز کی چوکی  پر رکھے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

38

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد بائی پاس پرقائم رینجرز کی چوکی پر رکھے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، آگ کے شعلے بلند، فائر بریگیڈ طلب۔ جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں بائی پاس پر گڑہی خیرو روڈ کے قریب قائم رینجرز کی شہید عبدالجبار چیک پوسٹ پر رکھے ڈیزل سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ گئی، ٹینکر کو لگی آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، ڈی ایس آر رینجرز عبد الرحمن کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ رینجرز چوکی پر کھے ڈیزل کے ٹینکر میں اس وقت آگ لگی جب ٹینکر سے تیل منتقل کیا جا رہا تھا۔