بارش کی پیشگوئی کے باوجود حیدرآباد میں نالوں کی صفائی نہ ہوسکی

31

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشنگوئی اور مون سون کا سلسلے شروع ہونے کو ہے لیکن حیدر آباد میں واسا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی جارہی، جس سے ایک مرتبہ پھر شہر کو ڈبوکر گرانٹ لینے اور جیبیں بھرنے کی سازش ہورہی ہے شہر میں ایک وقت نہ صر ف گلی محلوں بلکہ اہم ترین شاہراہ جن میں رسالہ روڈ، شاہراہ فاطمہ جناح، فقیر کا پڑ، لطیف آباد ، مکی شاہ، اسٹیشن روڈ، سمیت دیگر پر گٹر اور نالے نالیاں اوور فلو کا شکار ہیں اور اگر تیز بارشیں ہوتی ہیں جس کی پہلی بوند کے ساتھی ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوجائے گی اور اس حوالے سے کوئی متبادل انتظام تک نہیں ہے کہ ڈرینج کا کام جاری رکھا جاسکے نہ ہی لطیف آباد یونٹ نمبر12، میمن اسپتال، لیاقت کالونی کے نالے کی صفائی کا کوئی کام کیا گیا ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔