بار کونسل کا عدالتوں سے با ئیکا ٹ کا مقصد حکومت پر دبا ئو ڈالنا ہے

60

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف لا ئر ز فورم سندھ کے نا ئب صدر ایڈ وکیٹ عمر ان علو ی نے کہا ہے کہ پاکستان با ر کونسل کا عدالتوں سے با ئیکا ٹ کا مقصد حکومت پر دبا ئو ڈالنا ہے جس کی ہم حما یت نہیں کریں گے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ تیمور کیریو، ایڈووکیٹ عبدالحکیم چانڈیو، شاہنواز بروہی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ابھی صرف ریفر نس داخل کیا گیا ہے جو کہ ایک الزام ہے جس کا ابھی فیصلہ نہیں ہو ا ہے ، انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی لا ئر ز فورم کسی ایسی کا م کا حصہ نہیں بنے گی جس میں حکومت پر بلا وجہ کا دبا ئو ڈالا جا ئے ،انہو ںنے کہا کہ ما ضی میں وکلا ء بر ادری نے ایک آمر کے آمر انہ فیصلے کیخلاف ملکر تحر یک چلا ئی تھی لیکن اب صورتحال مختلف ہے اور ہمیں احتساب کے عمل کی حما یت کر نی چاہیے ،اس موقع پر ایڈووکیٹ تیمور کیریو نے کہا کہ نوابشاہ بار کونسل میں گزشتہ تین سال سے الیکشن تک نہیں کر ائے گئے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہم پاکستان با ر کو نسل کی جانب سے آج 14جو ن کو عدالتوں کے با ئیکا ٹ کی اپیل سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں ۔