سکھر پولیس کی جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں

36

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر پولیس کی اسٹریٹ کرمنل اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری۔ پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات، شراب فروش، اشتہاری اور مفرور سمیت 15 ملزمان گرفتار، ملزمان قتل اقدام قتل، منشیات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ صالح پٹ کے علاقے میں کارروائی، چوری کے مقدمات میں مطلوب مفرور محمد فیاض اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ صالح پٹ پولیس کی ایک اور کارروائی میں زنا کے مقدمے میں مطلوب دو مفرور ملزمان نذیر اور ذوالفقار میرانی کو گرفتار کرلیا۔ روہڑی پولیس کی دوران ناکا بندی بیڑی چوک کے قریب کارروائی، قتل میں ملوث دو مفرور ملزمان مہتاب اور ممتاز چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔ سنگرار پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان یوسف، قمرالدین اور غلام علی چاچڑ کو، بی سیکشن پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب خرم انصاری کو مع پستول، جھانگڑو پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب ایک ملزم رفیق جتوئی کو اور نیوپنڈ پولیس نے شراب فروش عابد علی مہر اور مفرور ملزم اکبر برڑو کو، آباد پولیس نے منشیات فروش شوکت علی جتوئی کو چرس سمیت، اے سیکشن پولیس نے چوری کے مختلف مقدمات میں مطلوب اکبر چھجن کو، ائرپورٹ پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم ماجد میرانی کو گرفتار کرلیا۔