زرداری کی گرفتاری سے ملک میں کوئی تبدیل  آنے والی نہیں، کامران اشرف نوناری

34

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ کامران اشرف نوناری نے کہاہے کہ پسند اور نا پسند والا احتساب ملک کو زیادہ بحران کی طرف دھکیل رہا ہے احتساب سب کا ہونا چاہیے آصف زرداری‘ نواز شریف کے ساتھ ان کو بھی جیل میں ڈالا جائے جنہوںنے ملک میں آئین کی خلاف ورزی کی انہوںنے کہاکہ ملک میں کرپشن انتہا تک پہنچ گئی ہے عمران سرکار نے بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کیا انہوںنے کہاکہ زرداری کو گرفتار کرنے سے ملک میں کوئی تبدیل آنے والی نہیں ہے حقیقت تبدیلی اس وقت آئے گی جب کرپٹ سیاستدان اور حکمران اور طاقتور قوتیں بغیر کسی فرق کے شامل احتساب ہوں گی۔