طاقتور طوفان کے گجرات پر براہِ راست اثرات کا خطرہ ٹل گیا

58

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو سے بھارتی ریاست گجرات کو درپیش خطرہ ٹل گیا۔ ماہرین کے مطابق طوفان نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں مقیم 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کرلیا گیا تھا، اور اس حوالے سے حکام نے امدادی ٹیموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ لوگوں کو سمندری طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں سے 10 کلو میٹر دور رکھا جائے، تاہم بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان وایو کے ریاست گجرات سے ٹکرانے اور اس کے نتیجے میں نقصان کا خطرہ ٹل گیا ہے اور اب ’’وایو‘‘ ویراول، پور بندر اور دوارکا کے علاقوں کے قریب سے گزرے گا جس کے نتیجے میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔