سوڈانی عہدیدار کا فوجی بغاوت ناکام بنانے کا انکشاف

42

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 70 سے زائد ریٹائرڈ اور فرائض انجام دیتے فوجی افسران کی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدے دار نے بتایاکہ باغی فوجی ناکام کوشش کے بعد فرار ہو گئے اور ان کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کی کوشش میں ملوث 4 فوجی افسران کو گرفتار کرکے فوجی مرکز میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
الجزائر: بدعنوانی کے الزام پر سابق وزیراعظم اوروزیر مواصلات جیل میں بند
الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے سابق وزیراعظم احمد یحییٰ اور سابق وزیر بہبود آبادی و مواصلات عبدالغنی زالان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ الجزائر کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کو بد عنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے الحراش نامی جیل میں بند کردیا گیاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں کرپشن اور بدانتظامی سے پریشان عوام نے احتجاج کرکے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا تختہ بھی الٹ دیا تھا۔