جرمنی: انتہاپسند تنظیم کو اسلحہ کی فراہمی پر 4 پولیس اہل کار گرفتار

27

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی ’’پریپر ‘‘نامی خفیہ تحریک کو اسلحہ فراہمی کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو قانون کی خلاف ورزی اور فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان 2012ء سے صوبہ میکلن برگ وورپومیم کے شعبہ جرائم سے اسلحہ حاصل کرکے خفیہ تحریک سے منسلک شخص کے حوالے کررہے تھے۔