شام میں ترک فوج کی چوکی پر مارٹر حملہ‘ 3سپاہی زخمی

39

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی شہر ادلب کے محفوظ علاقے میں ترک فوج کی چوکی پر کیے گئے مارٹر حملے میں 3زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع کے مطابق ترک انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقے شریعہ سے 3 کلو میٹر مسافت پر زاویہ میں 10 نمبر نگرانی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 35 مارٹر فائر کیے گئے، جن کے نتیجے میں تنصیبات، فوجی آلات اور ساز و سامان کو معمولی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فوج نے چوکی کی توسیع کے لیے مزیدفلسطینی زمین ہتھیالی
مقبوضہ بیت المقد س (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے اپنی چوکی کی حدودبڑھانے کے لیے نابلس کے جنوب میں اسیرہ قبلیہ قصبے میں فلسطینیوں کی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کردیا۔ قصبے کے سربراہ حافظ صالح کے مطابق اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے قصبے کے جنوبی علاقے میں ساڑھے 5 ایکڑ زمین ہتھیا کر تعمیرات شروع کردی ہیں۔