جرمنی اور امارات یمنی جنگ کے خاتمے کی مشترکہ کوششوں پر متفق

35

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی اور متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی اور یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا۔ یہ اعلان جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے برلن میں ملاقات میں کیا۔ دوسری جانب برلن کی جانب سے جاری ہونے والے 46 نکاتی اعلان میں سعودی عرب کو دفاعی برآمدات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خلیج کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ایران سے مزید اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تمام ممالک خطے میں کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات سے اجتناب کریں۔