بجٹ میں ضروریات زندگی کی ہر شے پر  ٹیکس لگا دیا گیا، مولانا عبدالرحمن سلفی

68

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے تاجربرادری کے حافظ عبدالحنان بندھانی، محمد حذیفہ، محمد ارشد، شمیم احمد، عمران احمد سوت والے، عبدالسمیع، شیخ محمد احمد، نواب مہر الٰہی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہے ۔ ضروریات زندگی کی ہر شے پر ٹیکس لگاکر مہنگائی کا ریکاڈ توڑ دیا گیا ہے جس کے باعث غریب طبقے کی معاشی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔