سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میںنئے سال کے داخلے شروع

25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلے برائے سال 2019 شروع ہوگئے ہیں۔ جامعہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ اکائونٹس اینڈ فنانس، ایجوکیشن، کمپوٹر سائنس ودیگر شعبوںمیں داخلے رجحان ٹیسٹ اور انٹرویوز میںحاصل شدہ نمبرز کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ داخلہ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جولائی ہوگی۔