وفاقی وزیرمذہبی اُمورپیر نور الحق قادری کا فیضان مدینہ کا دورہ

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بانی دعوت اسلامی محمد الیاس عطار قادری نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔انہوں نے مرکزکے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا ۔وفاقی وزیر نے نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کو نیک کام میںبھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔